ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گرمیہر معاملہ پر پر ببیتا فوگاٹ نے کہا ، جو ملک کے لیے نہ بولے، اس کے لیے کیا بولنا، یوگیشور نے بھی کیا ٹوئٹ،گرمیہرنے کہا،سہواگ کے ٹوئٹ سے دل ٹوٹ گیا

گرمیہر معاملہ پر پر ببیتا فوگاٹ نے کہا ، جو ملک کے لیے نہ بولے، اس کے لیے کیا بولنا، یوگیشور نے بھی کیا ٹوئٹ،گرمیہرنے کہا،سہواگ کے ٹوئٹ سے دل ٹوٹ گیا

Tue, 28 Feb 2017 18:46:14  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی کے رام جس کالج میں ہوئے تشددکے بعدبحث میں آئیں دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمیہر کور کی حمایت اور مخالفت میں کئی طرح کے ٹوئٹ سامنے آ رہے ہیں۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گرمیہر کور کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے ، وہیں دوسری طرف کھلاڑی بھی اس دنگل میں کودے گئے ہیں۔ببیتا فوگاٹ نے گرمیہر کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جو اپنے ملک کے حق میں بات نہیں کر سکتیں ، اس کے حق میں بات کرنا ٹھیک ہے کیا؟ اب ریسلر یوگیشور دت نے بھی گرمیہر کور کے خلاف ایک فوٹو کو ٹوئٹ کیا ہے، جس میں اسامہ بن لادن، ہٹلر کی تصویر کے ذریعے گرمیہر پر نشانہ سادھا گیا ہے ۔سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی ایک تصویر ٹوئٹ کرکے شہید کی بیٹی پرطنزکستے ہوئے لکھا تھا ، بیٹ میں ہے دم!اس ٹوئٹ کے ساتھ وریندر سہواگ نے ایک فوٹوبھی شیئرکیاتھاجس میں لکھاہے کہ دو بار ٹرپل سنچری میں نے نہیں،میرے بیٹ نے لگائی۔ اس کے بعد گرمیہر کور نے کہا ہے کہ سابق کرکٹر وریندرسہواگ کے ٹوئٹ کے بعد ان کا دل ٹوٹ گیاہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مہم سے خود کو الگ کر رہی ہیں۔این ڈی ٹی وی کے شو ’ لیفٹ، رائٹ اینڈ سینٹر‘کے دوران گرمیہر کور نے کہاکہ سہواگ کا ٹوئٹ دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا، میں بچپن سے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھتی آ رہی ہوں۔دراصل گرمیہر نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ 1999میں کارگل جنگ کے دوران شہید ہوئے ان کے والد کو پاکستان نے نہیں،جنگ نے مارا تھا، اور مبینہ طور پر اسی پوسٹ کے جواب میں وریندر سہواگ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا’ میں نے دوٹرپل سنچری نہیں لگائی ، میرے بلے نے لگائی تھی ‘۔


Share: